افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ بے گناہ عوام کا قتل، امن کے حصول کو مشکل بنا سکتا ہے۔
مشرقی کانگو میں دہشت گردانہ حملے میں 10 عام شہری ہلاک اور متعدد افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
میانمار سے ملنے والی بنگلہ دیش کی سرحد پر واقع بے گھر روہنگیا مسلمانوں کے ایک کیمپ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں گیارہ کان کنوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔
کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ شیعہ مسلمانوں کا دھرنا جاری ہے اور وہ کان کنوں کی میتیں رکھ کر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جبکہ کوئٹہ کے سوگواروں سے اظہاریکجہتی کے لئے پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج دھرنے شروع ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے صوبۂ بلوچستان کے مچھ علاقے میں گيارہ کان کنوں کے دہشت گردانہ قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایتھوپیا کے مغربی علاقے میں 100 سے زاید افراد کے گھروں کو آگ لگائے جانے کے بعد فائرنگ میں 100 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
انسانی حقوق کے حامی ایک مرکز نے یمن میں سعودی اتحاد کے ہاتھوں 2100 روزہ جنگی جرائم کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
بیرون ملک مقیم سعودی مخالفین نے نظام آل سعود کو غیر قابل اصلاح قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان جاری کر کے لوگوں کو آل سعود کے خاندانی نظام کے خاتمے کی دعوت دی ہے۔
میانمار سے فرار ہونے والے دو فوجیوں نے 2017 میں میانمار فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا اعتراف کر لیا ہے۔