-
امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں ہماری توجہ ایٹمی معاملے پر ہے : ترجمان وزارت خارجہ
Feb ۱۰, ۲۰۲۶ ۲۱:۳۵اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ ان مذاکرات میں ہماری توجہ ایٹمی معاملے پر ہے اور ہم نے عمان میں ہی مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
ایران باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مذاکرات پر مبنی سفارت کاری پر زور دیتا ہے:صدر ڈاکٹر پزشکیان
Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۳صدرایران نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کے فریم ورک کے دائرے میں یورینئم کے افزودگی کے حق اور جابرانہ پابندیوں کے خاتمے کےاپنے قانونی حق کی ضمانت پر تاکید کرتا ہے-
-
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات صرف ایٹمی امور تک محدود رہے : سید عباس عراقچی
Feb ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۸اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات صرف ایٹمی امور تک محدود رہے اور یہ مذاکرات اگر آئندہ جاری رہے تو بھی اسی روش پر انجام پائيں گے ۔ایران کے وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فوجی صف بندی ہمارے علاقے کو خوف زدہ نہيں کرسکتی ، ہم سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں اور جنگ بھی کر سکتے ہيں۔
-
ایران۔امریکہ مذاکرات کا عالمی خیرمقدم، گوترش اور عالمی برادری کی حمایت
Feb ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۲اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے ادھریورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل سمیت کئی ممالک نے سفارت کاری اور مذاکرات کو مسائل کے حل کا بہترین راستہ قرار دیا ہے۔
-
ایران۔امریکہ مذاکرات اچھی شروعات، اعتماد سازی کے لیے طویل سفر درپیش: سید عباس عراقچی
Feb ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۹ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کواچھی شروعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد سازی کے لیے طویل سفر طے کرنا ہو گا۔ دریں اثنا، عباس عراقچی نے الجزیرہ فورم سے خطاب میں کہا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسی سیاسی کھلاڑی کو قانون سے بالاتر کام کرنے کی اجازت دے کر کوئی خطہ مستحکم رہ سکتا ہے ۔
-
عمان ؛ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے آج کے بالواسطہ مذاکرات اپنےاختتام کو پہنچ گئے
Feb ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۸عمان میں ہونے والے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات آج اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مذاکرات کو اچھے آغاز سے تعبیر کیا ہے، ایران کے جوہری معاملے پر یہ مذاکرات عمان کے تعاون سے بالواسطہ طور پر انجام پائے۔ ان مذاکرات کے سلسلے میں عالمی ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے مابین مسقط میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات جاری
Feb ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۳اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے مابین مسقط میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات، عمانی فریق کے ذریعے فریقین کے پیغامات کے تبادلے کے ساتھ جاری ہیں۔
-
ایران: امریکہ کے ساتھ مذاکرات صرف ایٹمی موضوع پر ہوں گے
Feb ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۰مصر میں ایران کے مفادات کے تحفظ کے دفتر کے سربراہ مجتبی فردوسی پور نے زور دیکر کہا ہے کہ عمان میں ہونے والے مذاکرات کا موضوع صرف اور صرف ایٹمی معاملہ ہے۔
-
ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات؛ عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے+ ویڈیو
Feb ۰۶, ۲۰۲۶ ۰۹:۱۶ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کے مقصد سے عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔
-
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جمعےکو عمان میں ہوں گے: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی
Feb ۰۵, ۲۰۲۶ ۰۹:۳۶اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات جمعےکو مسقط میں ہوں گے۔