کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہڑتال ہے، موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں اور کسان ٹریکٹر ریلی نکال رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کا ایک سیاسی وفد ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں حکومت کیخلاف تحریک چلانے کے طریقہ کار پر اختلافات کے باعث پی ڈی ایم اتحاد خطرے میں پڑگیا ہے ۔
کسانوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سابق سیکریٹری کیٹرین ایشٹن اور امریکہ کے سابق وزیر دفاع چاک ہیگل نے مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں واشنگٹن سے جامع ایٹمی معاہدے میں واپس پلٹنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ہندوستان کی سیاسی جماعتوں نے مودی حکومت کی جانب سے کسانوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات نہ کرنے کی مذمت کی ہے۔
تہران اختلافات کے حل کے لئے ہمیشہ علاقائی تعاون اور گفتگو کے درپے رہا ہے اور وہ ہمیشہ سفارتکاری اور پر امن طور طریقوں پر زور دیتا ہے۔ یہ بات پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہی۔
لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت اور مشرقی شہر طبرق میں قائم خود ساختہ حکومت کے عہدیداروں نے قومی بجٹ تیار کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
پابندیوں کی منسوخی کے بغیر جوہری معاہدے میں امریکی واپسی صرف اور صرف واشنگٹن کے مفاد میں ہے، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہی۔
شمالی کوریا کے رہنما نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیوں کو ترک کرے۔