ایران کے وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ مسقط پہنچ گئے + ویڈیو
Apr ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایک سیاسی وفد کے ساتھ مشرق وسطی کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے عمان پہنچ گئے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ سید عباس عراقچی آج سنیچر 12 اپریل کو مشرق وسطی کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کےلئے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی اور اپنے سیاسی معاون مجید تخت روانچی نیز بین الاقوامی و قانونی امور کے معاون کاظم غریب آبادی کے ہمراہ مسقط پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزيرخارجہ نے عمان کے وزيرخارجہ سے ملاقات میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا.