Apr ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ایٹمی ٹیکنالوجی کے حق سے کسی بھی قیمت پر دستبردار نہیں ہوں گے؛ صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان

صدر ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی میدان میں اپنی پیشرفت و کامیابیوں سے پیچھے نہيں ہٹیں گے اور اس کا سودا نہيں کریں گے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت نے بدھ کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں ایٹمی شعبے سے تعلق رکھنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اورایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا کہ ہم ایٹم بم بنانے کی کوشش نہيں کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں ہم ایٹم بم بنا رہے ہيں لیکن رہبر انقلاب سے بڑھ کر پالیسی بنانے والا کون ہے جنہوں نے کھل کر سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ ہم ایٹم بنانے کی فکر میں نہيں ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم مذاکرات کرنے والے لوگ ہیں اور جنگ کے خواہاں نہيں ہیں لیکن اگر کسی طرح کی جارحیت ہوئي تو اپنی ٹیکنالوجی و صلاحیت سے جو دوستوں نے حاصل کی ہے  پوری طاقت سے ڈٹ جائيں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایٹمی ٹیکنالوجی کے حق سے کسی بھی قیمت پر دستبردار نہیں ہوں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہم نے تمام مسلم ممالک کو بتا دیا ہے کہ ہم آپس میں بھائی ہیں اور ہمارا یہ اعلان سیاسی نہیں بلکہ ہم اپنے اعتقاد اور ایمان کی بنیاد پر سبھی ہمسایہ ملکوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ صدر پزشکیان نے آج ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

ٹیگس