Apr ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  •   ٹرمپ کا ہوا مینٹل ٹیسٹ! رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ان کا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ میڈیکل چیک اپ کرایا ہے جس کی رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا فزیکل ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مینٹل ٹیسٹ بھی اچھا رہا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دعوے کا اعادہ کرتے ہوۓ کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے، تاہم وہ چاہتے ہیں کہ ایران ایک عظیم اور خوش حال ملک بنے۔

ٹرمپ نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ ایران امریکہ عمان بالواسطہ مذاکرات سے قبل بھی امریکہ نے ایران دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے پابندیاں عائد کیں۔ جبکہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کا ٹرمپ کا ہتھکنڈہ بھی جاری رہا ہے اگر چہ اس پالیسی کا امریکہ کو اب تک کوئي نتیجہ نہیں ملا ہے۔

 

ٹیگس