ایران نے اپنا کام کردیا، اب امریکا کی باری: ڈاکٹر ظریف
محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ایران نے صحیح انتخاب کیا ہے، اب امریکا کی باری ہے کہ علاقے اور دنیا کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے اس فیصلہ کن آزمائش ميں شرکت کرے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج 8 اپریل 2025 کو اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ "بڑی امید افزا اور خوشی کی بات ہے کہ سنیچر سے شروع ہونے والے مذاکرات کی ذمہ داری ہمارے دوست اور توانا رفیق کار، ڈاکٹر سید عباس عراقچی اور وزارت خارجہ میں موجود ان کے اہم اور تجربہ کار رفقائے کار کے ذمے ہے جو قومی مفاد اور باہمی احترام کی بنیاد پر سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے، اپنی دانش، سنجیدگی اور عزم کو با رہا ثابت کرچکے ہیں۔"

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "اگر امریکی ٹیم بھی اسی ارادے اور ایرانی عوام کے مفاد اور حقوق کے احترام کے ساتھ مذاکرات میں قدم رکھے تو صحیح راستے پر آگے بڑھے گی۔"

سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لکھا ہے کہ " اب ریاستہائے متحدہ (امرکا) کی باری ہے کہ اس علاقے اور دنیا کے اچھے مستقبل کی تعمیر کے لئے اس فیصلہ کن آزمائش میں شریک ہو۔"