ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں عمان کے وزیرخارجہ کا بیان
Apr ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
عمان کے وزیر خارجہ نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا پیج پر ایک پیغام جاری کیا۔
سحرنیوز/دنیا: عمان کے وزیرخارجہ بدر البوسعیدی نے ایکس پیج پر ایک پیغام میں لکھا کہ میرے لیے باعث فخر تھا کہ مسقط میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کی میزبانی کروں۔
بدر البوسعیدی نے لکھا کہ منصفانہ اور لازمی نتائج کے حصول کے مشترکہ ہدف کے لیے مذاکرات اور گفتگو میں ثالث کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں مزید لکھا کہ اپنے دونوں ساتھیوں کا اس تعاون کے لیے شکرگزار ہوں؛ ایسا تعاون جو دوستانہ اور مناسب ماحول میں انجام پایا۔
عمان کے وزیر خارجہ نے اس پیغام میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے اور مذکورہ اہداف کے حصول تک اپنی کوششوں کو بڑھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔