اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ کینیڈا کا اشتعال انگیز اقدام دہشت گردی کے خلاف مہم کے لئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ارادے کو متاثر نہیں کرسکتا۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے کے کینیڈا کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک غیر معمولی سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
امریکہ سمیت دنیا بھر کی بہت سی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں جاری مظاہروں کےدوران ایران کی یونیورسٹیوں کے طلبانے بھی فلسطین کے حامی طلبا کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں مظاہرہ کیاہے-
دنیا کے مختلف ملکوں، تنظیموں اور گروہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے بارے میں قرارداد کی منظوری میں امریکی رکاوٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ویٹو کے حق کا غلط استعمال کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف کسی بھی حملے میں شامل نہیں رہا ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس اور فلسینی انتظامیہ نے امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرارداد ویٹو کردیئے جانے کی مذمت کی ۔
پاکستان نے چابہار اور راسک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور انداز میں مذمت کی ہے۔
حماس نے ایک بیان جاری کرکے، غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مشن پر کام کرنے والی غیر سرکاری عالمی تنظیم "ورلڈ سینٹرل کچن" کے کارکنوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کی مذمت کی ہے