ہندوستان کی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پورمیں فرقہ وارانہ فساد کے بعد کشیدگی بدستور برقرار ہے ۔
ہندوستانی سپریم کورٹ نے دھرم سنسد معاملے میں دہلی پولیس کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
دہلی میں حساس علاقوں کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
جمعیت علمائے ہند نے مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر کارروائیوں کی سپریم کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے۔
امریکا کے شہر ہوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے کہا ہے کہ امریکا ایک مختلف تہذیبوں کا مجموعہ ہے جس میں مسلمانوں کا کلیدی کردار دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب امریکا کا صدر ایک مسلمان ہوگا۔
مسلمان ہونے والے کورین پاپ گلوکار کی عمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے ایسے تین افراد پر تازہ ایف آئی آر درج کرکے ان کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے جو مارچ کے مہینے سے ہی جیل میں بند ہیں۔
میڈیا ذرائع نے ہندوستان کی ریاست راجستھان میں مسلمانوں پر انتہاپسند ہندؤں کے حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
برطانیہ سے ایک حیران کرنے والی خبر آئی ہے کہ وہاں زکات کی رقم لینے کے لئے تقاضے میں 70 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ 11 مہینے میں یہ تقاضا مسلسل بڑھتا نظر آ رہا ہے اور رمضان میں اس میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔
ہندوستان کی ریاستوں میں مذہب اور زبان کی بنیاد پر جن برادریوں کی آبادی کم ہے، انہیں اقلیت کا درجہ دیا جائے گا۔