Apr ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • تمام تر مخالفتوں کے باوجود وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش

ہندوستان میں مرکزی حکومت نے مسلمانوں اور اپوزیشن جماعتوں کی تمام تر مخالفتوں کے باوجود وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: نئی دہلی سے ہمارے نمائند ے کے مطابق اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے ہنگاموں کے دوران وقف ترمیمی بل دو ہزار پچیس پیش کردیا۔ انھوں نے بل پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ بل بقول ان کے خالصتا وقف جائیداد کے انتظام سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے ذریعے کسی بھی مذہب کے امور میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہيں کی گئی ہے۔

مسٹررجیجو نے کہا کہ یہ مندر یا مسجد کا معاملہ نہیں ہے بلکہ صرف وقف جائیداد کے انتظام سے تعلق رکھتا ہے جو متولیوں کے اختیار میں ہے۔انھوں نے دعوی کیا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے اس بل پر ملک کے مختلف طبقات کے لوگوں سے وسیع مذاکرات کے بعد اپنی رپورٹ پیش کی اور اسی کی بنیاد پر یہ بل پیش کیا جارہا ہے۔

آج پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے کانگریس پارٹی کے اراکین پارلیمان کی میٹنگ میں راہل گاندھی نے مشورہ دیا ہے کہ اس بل پر پارٹی کا موقف مضبوطی سے پیش کیا جائے۔

 

ٹیگس