ورلڈ حلال فوڈ فیسٹیول 23 اور 24 ستمبر کو برطانیہ میں 8 سال بعد ہونے جا رہا ہے۔
ہندوستان نے اپنے چندریان 3 خلائی مشن کے ذریعے چاند کے جنوبی قطب پر تحقیقی کام شروع کردیا ہے۔
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ہندوستان کی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ وہ فی الحال مسلم ووٹ نہیں مانگ رہے ہیں اور نہ ہی مسلم ووٹوں کی ان کو ضرورت ہے۔
سویڈن اور ڈنمارک میں تواتر کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جس پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
گیانواپی مسجد معاملہ میں سماعت مکمل ہونے کے بعد الٰہ آباد ہائی کورٹ 3 اگست کو فیصلہ سنائے گا ۔
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی صرف مذمت میں بیان جاری کرنا کسی بھی صورت میں کافی نہيں ہے اور سویڈن کو اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثریتی طبقے کے اخلاقی ضوابط کو اقلیتوں کے پرسنل لاء، مذہبی آزادی اور حقوق پر فوقیت نہیں دی جانی چاہیے۔
فرزندان اسلام آج دنیا کے مختلف ممالک میں عید بندگی عید الاضحیٰ نہایت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ بارگاہِ رب العزت میں اپنی ہستی کو قربان کرنے کا جذبہ رکھنے والے سبھی بندگان خدا کو عید الاضحیٰ، عیدِ قرباں مبارک ہو۔