Nov ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • عراقی مزاحمت: صیہونی- امریکی دشمن کسی بھی عہد کے پابند نہیں اور کوئی بھی معاہدہ ان کی بربریت کو نہيں روک سکتا

عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ کتائب حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ خطے میں غاصب صیہونی حکومت کی تمام بزدلانہ کاروائیاں، امریکہ کی کھلی حمایت کے بغیرہرگز ممکن نہیں تھیں.

 سحرنیوز/عالم اسلام   عراق کے کتائب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونیوں نےاپنی حالیہ بزدلانہ کارروائی میں بیروت کے مضافاتی علاقے ضاحیہ میں ابوعلی طباطبائی کو شھید کردیا۔

کتائب حزب اللہ کے مطابق اس جرم سے یہ ظاہر ہو گیا کہ صیہونی- امریکی دشمن کسی بھی عہد کے پابند نہیں ہیں اور کوئی بھی معاہدہ ان کی بربریت میں مانع نہیں بن سکتا-
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام جرائم کے باوجود حزب اللہ کے جوانوں نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ ان کا اعتقاد و ایمان اور منصفانہ راستہ ہے جس پر وہ ثابت قدم ہیں اور انہوں نے اس کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے.
اسی بیچ اسلامی مزاحمتی تنظیم النجبا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونیوں کے حالیہ بزدلانہ فضائی حملے کے بعد کہ جس میں ابو علی طباطبائی شھید ہوئے، ہمیں لبنان میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری تشویش ہے 
بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ صیہونیوں کی حالیہ جارحیت نے علاقے کے بارے میں غاصب صیہونیوں کے اس منصوبے کو ظاہر کر دیا ہے جس کا مقصد علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور غاصب حکومت کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے مخالفین کو نشانہ بنانہ ہے.

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس