اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم ووٹ ڈالیں گے تاکہ کوئی بھی کبھی بھی کسی ایرانی کو دھمکی نہ دے۔
ہندوستان کے ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں ریل بجٹ پیش کر دیا۔
یورپی پارلیمان نے سعودی عرب کے ہاتھوں یمن کے عام شہریوں کے قتل عام پر احتجاج کرتے ہوئے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ سعودی حکومت کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کرے۔
پاکستانی حکومت اور فوج، ہندوستان کے ساتھ جامع اور پائیدار مذاکرات کی خواہاں ہے۔
تیونس کے صدرنے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان چلنے والی ٹرین، سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس تین روز بعد بحال ہو گئی۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی آزادی کے لئے سیکورٹی فورسز کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر تاکید کی ہے۔
انڈونیشیا میں سعودی عرب کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے۔
روس نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ شام کے سرحدی علاقوں میں ترکی کے حملے بند کرائے۔
عراق میں صوبہ صلاح الدین کے شمالی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے کارروائی کا آغاز ہو گیا۔