پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کم سے کم بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ایران اور جمہوریہ آذربائیجان نے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمت کے گیارہ سمجھوتوں پر دستخط کئے۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس سروس پچیس فروری کو بحال ہوجائے گی۔
پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لشکر جھنگوی کے دہشت گرد آصف چھوٹو کو گرفتارکرلیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے منگل کو سعد آباد کمپلکس میں آذربائیجان کے صدر الھام علی اوف کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔
عراق کے صوبہ نینوا کے مختلف علاقوں میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے آپریشن میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
شام کے صدر بشار اسد نے شام میں فائر بندی کے لئے اپنی مشروط آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فائر بندی کا نفاذ اسی صورت میں ممکن ہے کہ تمام مقابل فریق بھی فائر بندی کے اعلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کریں۔
ترکی نے شام میں فوج بھیجنے کے موقف سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔
ہندوستان کی شمالی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے دہلی میں پانی کے بحران پر سپریم کورٹ نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ مونک نہر اور دوسرے ڈیموں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔