عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی و سلامتی کمیشن کے ایک رکن نے کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے عراقی وزیراعظم کے ساتھ پارلیمانی کمیشن کی ایک نشست ہو رہی ہے۔
عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ نے شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کرنے پر امریکہ کو سخت متنبہ کیا ہے۔
عراق کے الفتح الائنس نے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا نظام الاوقات مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس درمیان عراقی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ ، شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابومہدی المہندس کے قتل کی تحقیقات کا جائزہ لے گی۔
عراق کے وزیر اعظم نے ملک کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو ایک قومی تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
نامعلوم مسلح افراد نے بارہ عراقی شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد ان میں سے آٹھ کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ ادارہ ملت عراق اور عراق کی ارضی سالمیت کی بدستور حفاظت کرتا رہے گا۔
عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
عراق کے وزیر اعظم نے ملک سے ڈھائی ہزار امریکی فوجیوں کے نکلنے کی خبر دی ہے۔
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ملک کے ایٹمی پلانٹ کی تعمیر کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔