پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں سات روز سے جاری آپریشن کے دوران 25 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک دشمنوں کےساتھ کسی طرح کی بات چیت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے لئے کوئی جگہ نہيں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
ایران کے شیراز شہر کے محکمہ صحت کے نائب سربراہ نے بتایا ہے کہ پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے میں زخمی ہونے اڑتالیس میں سے 34 افراد کو اسپتال سے چھٹی مل گئی لیکن 14 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 58 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کےلئے ویزے جاری کیے ہیں۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان اور ہندوستان میں آج مجالس عزا برپا ہو رہی ہیں اور ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فائرنگ اور دھماکے سے 35 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس کوسٹل ہائی پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی دنیا کے لیے چیلنج ہے، انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والی اسرائیلی ریاست کو کٹہرے میں کھڑا نہ کیا گیا تو عالمی ادارے خود کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا جس میں 2 بچے جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔