نینسی پلوسی کے دورہ کے بعد اب امریکی سینٹروں نے تائیوان کا دورہ کیا ہے جسے چین نے آگ سےکھیلنے کے مترادف قرار دے دیا۔
تائیوان کے معاملے پر امریکہ اور چین کے مابین کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ چینی فضائیہ نے جنگی اور بمبار طیارے مشترکہ فوجی مشقوں کےلئے تھائی لینڈ بھیجنا شروع کر دئیے ہیں۔
متحدہ چین کے اصول کی حمایت کرنے والے اولین ملک کی حثیت سے ہندوستان نے ایک بار پھر اس پالیسی پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔
تائیوان کی وزارت خارجہ نے چین کے ایک ملک دو نظام کے نظریے کو مسترد کردیا ہے۔
چین نے قبضے کی صورت میں تائیوان میں فوج یا ایڈمنسٹریٹر نہ بھیجنے کے اپنے وعدے سے دستبرداری اختیار کر لی ہے، جو کہ چینی صدر شی جن پنگ کی خود مختاری کی پیشکش کے برعکس بہت محدود آزادی دینے کی علامت ہے۔
جزیرہ تائیوان میں چین اور تائیوان کے بحری جنگی جہاز ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہو گئے۔
چین کے وزیر خارجہ نے واشنگٹن سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ تائیوان امریکہ کا حصہ نہیں بلکہ چین کا جز ہے۔
جنوبی کوریا تائیوان کے مسئلے میں امریکی موقف کی مخالفت کردی ہے۔
چین رواں ہفتے امریکی ایوان نمائندگان اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ متعدد دفاعی نوعیت سے متعلق اجلاس سمیت اہم موسمیاتی مذاکرات کو معطل کررہا ہے۔
پینٹاگون کےحکام نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔