سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اندر حملے کے آغاز کی تازہ تصاویر اور ویڈیو جاری ہو گیا ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں منجملہ دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے رہنما و جنرل سکریٹری عبد الملک بدر الدین الحوثی نے انتباہ دیا کہ امت مسلمہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسکے واقعی دشمن یعنی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد ہے۔
یمن کی صنعا حکومت کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا بیان بہت اہم تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے ابہا ائيرپورٹ پر اہم فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا اور ہمارے میزائل سٹیک طریقے سے اپنے نشانے پر لگے۔
یمن کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہرا ن ویانا مذاکرات میں مغربی ملکوں کے جواب کا منتظر ہے۔
امریکہ نے اپنے علاقائی اتحادیوں کے دفاع کے بہانے ابوظہبی میں ایف بائیس جنگی طیارے تعینات کردیئے ہیں جبکہ یمن پر سعودی و اماراتی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کی مذمت تک کرنے سے بھرپور گریز کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے آغاز سے اب تک کم از کم 39 ہزار یمنی کینسر میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کو امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہزاروں جنگی قیدیوں کی آزادی کے لئے اقوام متحدہ کی ثالثی سے فریق مقابل سے بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کو کئی بار بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔