عالمی یوم اطفال کے موقع پر ایران کے ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ غزہ صیہونیوں کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔
صیہونی وزیرِ اعظم نے قیدیوں کو رہا کرانے والوں کو 50 لاکھ ڈالرز کی لالچ دے ڈالی۔
مشرق وسطی کے امن عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ونسلینڈ نے موسم سرما کی آمد پر غزہ میں موجودہ انسان دوستانہ صورت حال پر سخت خبردار کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پیرکی رات تل ابیب میں اہم فوجی علاقوں پر ڈرون طیاروں سے حملے کئے گئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی دفاعی تیاری کو جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔
گروپ جی ٹوئنٹی کے نام سے مشہور دنیا کے بیس بڑے اقتصادی ممالک کے سربراہوں نے منگل کی صبح ایک مشترکہ بیان میں غزہ کی پٹی اور لبنان میں جامع جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ تہران میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ تہران، دمشق کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے اور ایران ہمیشہ اپنے شامی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے تین بار وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا جس میں پچاس فلسطینی شہید اور ایک سو دس دیگر زخمی ہو گئے۔
جنوبی خراسان کی سپاہ انصارالرضا (ع) کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت پرایران کا ردعمل دانت توڑ دینے والا فیصلہ ہے جو بدنام صیہونی حکومت کے لیے حیرت کا باعث بنے گا۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم نے اس خطے کو اجتماعی قتل عام کے ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کی ضرورت کو پہلے سے زیادہ اجاگر کردیا ہے۔