عراق کے ایک سینئر سیاسی رہنما کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہمارے اڈوں پر 66 بار حملے ہوئے ہیں ۔
عراقی مزاحمت نے اپنے ایک مجاہد کی شہادت کی خبر دی ہے۔
آج صبح سے ہی امریکی ڈرونز کے ذریعے عراقی مزاحمت کے دو اہم کمانڈروں شیخ قیس خزعلی اور اکرم الکعبی کے قتل کی افواہوں سے بازار گرم ہے تاہم تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خبریں پوری طرح سے جھوٹی ہیں۔
پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں الکونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی چھاؤنی پر ایک بار پھر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکی حکومت صیہونی حکومت کی بھر پور مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کررہی ہے لیکن امریکی عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ جنگ کے خلاف ان کے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکہ کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ میں نسل کشی کو روکنے میں ناکامی پر ملک کے صدر پر مقدمہ دائر کیا اور مطالبہ کیا کہ بائیڈن فلسطین کے ساتھ جنگ میں تل ابیب کا ساتھ نہ دیں۔
اسلامی استقامت عراق گروپ نے مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
امریکہ کی بین الاقوامی ترقی کی ایجنسی کے ایک ہزار سے زائد کارکنوں نے امریکی صدر جوبائیدن کے نام اپنے ایک کھلے خط پر دستخط کر کے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم اور حملے روکنے اور فوری طور پر جنگ بند کرانے کے لئے اقدام کرے۔
باخبر ذرائع نے کچھ دیر پہلے شام میں موجود دہشت گرد امریکی فوجی اڈے پر حملے کی خبر دی ہے۔