نسل کشی میں نیتن یاہو کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں بائیڈن
امریکہ کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ میں نسل کشی کو روکنے میں ناکامی پر ملک کے صدر پر مقدمہ دائر کیا اور مطالبہ کیا کہ بائیڈن فلسطین کے ساتھ جنگ میں تل ابیب کا ساتھ نہ دیں۔
سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز کے مطابق امریکہ کی شہری آزادی کی تنظیم نے ملک کے صدر جو بائیڈن کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور اس شکایت میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات نسل کشی ہیں۔
دی گارڈین کے مطابق نیویارک میں امریکہ کی شہری آزادی سے متعلق ایک تنظیم نے جو بائیڈن کے خلاف غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اور امریکی قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر مقدمہ دائر کیا۔
امریکی آئینی حقوق کے مرکز نے ایک شکایت میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے تمام اقدامات جن میں اجتماعی قتل، فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا اور جبری ملک بدری شامل ہیں، سب کو نسل کشی تصور کیا جاتا ہے۔
نسل کشی کے خلاف 1948 کے بین الاقوامی کنونشن کا حوالہ دیتے ہوئے تنظیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنونشن امریکہ اور دیگر ممالک کو لوگوں کے قتل کو روکنے کے لیے اپنی طاقت، اثر و رسوخ استعمال کرنے کا پابند کرتا ہے۔