القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمال کو اس کے جنوب سے الگ کرنے والی پٹی نتساریم میں گھات لگا کر کئے گئے حملوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔
اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں نے غزہ میں صیہونی جرائم کے جاری رہنے اور اس علاقے میں انسانی بحران کی طرف سے خبردار کیا ہے۔
فلسطینی ذرائغ ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایک اور صحافی شہید ہوگیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے جنگ بندی سے متعلق امریکہ کی نئی تجویز مسترد کر دی ہے۔
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جرمی کوربین نے کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کا قتل عام ان ہتھیاروں سے کیا جا رہا ہے جو امریکہ اور برطانیہ نے صیہونی حکومت کو دیئے ہيں۔
برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ غاصب صیہونی حکومت کو مزاحمتی فلسطینی تنظیموں کے غیظ و غضب سے بچانے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔
تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی خاموشی اور امریکہ و مغربی حکومتوں کی مکمل حمایت کے سائے میں جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔
جنوبی غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں کم سے کم بیس افراد شہید ہوگئے ہيں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غاصب صیہونیوں کے جرائم کی تحقیقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے دفاع کا قانونی حق ہے۔