Aug ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۹
پاکستان میں آئے بھیانک سیلاب اور اسکے باعث ہونے والی وسیع تباہی کی گزشتہ کئی دہائیوں میں کوئی نظیر نظر نہیں آتی۔ مرنے والوں کی تعداد ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ کئی ہزار زخمی ہیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق تین کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں مکانات سیلاب کی ںذر ہو گئے، ڈیڑھ سو کے لگ بھگ پل اور کئی عدد ڈیم مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ اسکے علاوہ دسیوں ہزار ایکڑ زمین پر لگیں فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ اسکے علاوہ کئی لاکھ پالتو جانور بھی تلف ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔