سحر نیوز رپورٹ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرزکی مجوزہ قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس کونسل کے ہراقدام کا مناسب جواب دے گا
ایران نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے میں امریکہ اور تین یورپی ممالک کی طرف سے کسی بھی سیاسی اقدام کا مناسب، مؤثر اور فوری جواب دے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے اور ہم بورڈ آف گورنرز میں کسی بھی غیر تعمیری اقدام کا سخت اور مناسب جواب دیں گے۔
جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی شائع کردہ رپورٹ میں ایجنسی کے ساتھ ایران کے وسیع تعاون کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ یہ بات ویانا میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں ایران کے نمائندہ دفتر نے کہی۔
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ایران اپنی جوہری صلاحیتوں اور توانائیوں کو مضبوط کر رہا ہے۔
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی ایجنسی کے ڈائرکٹر جنرل نے ایران کے یورینیئم افزودگی کے غیر مشخص پروگرام ہونے کا دعوی کیا ہے۔
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ترجمان نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی سے خفیہ معلومات کی لیکج کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔