Jun ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۲:۳۲ Asia/Tehran
  • ہم صیہونی حکومت کو جرائم کا تاوان ادا کرنے پر مجبور کریں گے ، وزير خارجہ

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت نہ کرنے پر اقوام متحدہ پر سخت تنقید کی ہے

سحر نیوز/ ایران:   وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر 30 جون کو اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں غاصب صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت کے حوالے سے علاقائی اور عالمی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔

  انھوں نے عالمی سطح پر بالخصوص اسلامی ملکوں اور اہم علاقائی تنظیموں کی جانب سے صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دو اہم بین الاقوامی اداروں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے دہشت گردانہ صیہونی حملوں کی مذمت نہ کیا جانا افسوسناک ہے۔

  وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری تندہی کے ساتھ  جارح کو اس جارحیت ميں ہونے والے نقصانات کا تاوان ادا کرنے پر مجبور کرنے کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مصر کے وزیر خارجہ نے، صیہونی حکومت کی جارحیت رک جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور علاقے میں کشیدگی کم کرنے نیز غزہ میں جںگ بندی کے لئے قاہرہ کی کوششیں جاری رہنے پر زور دیا۔

ٹیگس