جارحیت کی صورت میں تباہ کن جواب دیا جائے گا، فوج کے ترجمان
ایران کی مسلح افواج نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت کی صورت میں تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کی مسلح افواج نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت کی صورت میں تباہ کن جواب دیا جائے گا۔ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار اور مستعد ہیں اور اگر صہیونی حکومت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اس کا انتہائي سخت اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل شکارچی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جنگ رکنے جیسے جملے کو کبھی بھی کوئی آپشن نہیں سمجھا۔ انہوں نے صہیونی حکومت پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت ایران اور دنیا کے لئے کبھی قابل اعتماد نہیں رہی۔
مسلح افواج کے سینیئر ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی مسلح افواج موجودہ حالات میں پہلے سے زیادہ تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی نئی صہیونی جارحیت کی صورت میں حملہ آوروں کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جو نہایت تباہ کن اور عبرتناک ثابت ہوگا۔