صیہونی وحشیانہ حملوں میں اب تک 935 کے شہید ہونے کی تصدیق
-
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب شہداء کی تصویر دکھاتے ہوئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اب تک نو سو پینتیس افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین، بچے اور عام شہری شامل ہیں سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گيا ہے کہ صیہونی حکومت نے صرف تہران کے اوین جیل پر بمباری کرکے تقریبا اسّی افراد کو شہید کردیا جن میں جیل انتظامیہ کے افراد، قیدی اور قیدیوں کے رشتہ دار شامل ہيں۔
بچوں کی قاتل صیہونی حکومت نے جس نے غزہ میں دسیوں ہزار بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے ایران میں بھی معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔
خبروں میں بتایا گيا ہے کہ ایران پر غاصب صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملوں میں اڑتیس معصوم بچے ایک سو بتیس خواتین شہید ہوئيں ہیں جن میں متعدد حاملہ خواتین بھی شامل ہيں۔
عام شہریوں کے شہدا کی فہرست ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب غاصب صیہونی حکومت بے شرمی کے ساتھ یہ دعوی کررہی ہے کہ اس نے ایران میں صرف فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔