Jul ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • محبوبہ مفتی :ایران کے عوام، عظیم قیادت اور اس کی جراتمند مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہوں

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایران کی عظیم قیادت،طاقتورترین مسلح افواج اور غیور عوام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے حوالے سے موصولہ ربورٹ کے مطابق پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے پر ایران کے عوام، عظیم قیادت اور اس کی جراتمند مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اس شاندار فتح کے بعد مسلم امہ کی قیادت کا کردار سنبھال لیا ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نے بیک وقت دو ایٹمی طاقتوں کا مقابلہ کیا، کہا کہ ایرانی عوام نے اپنے ایمان کے ذریعے صحیح معنوں میں ثابت کردیا کہ وہ شیر خدا حضرت علی ع کے حقیقی پیروکار ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کی صدر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ امریکہ نے پوری تاریخ میں لاتعداد مسلم قوموں کو تباہ کیا ہے اور ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی صدارت کا منصب بہت حقیر ہو گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنے طرز عمل سے اپنا مذاق خود اڑا رہے ہیں۔

ٹیگس