Jul ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • 12 روزہ صیہونی جارحیت کے دوران امدادی کارروائیوں میں ہلال احمر کے 9 ہزار کارکنوں کی مشارکت، 5 شہید اور 30 زخمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کے دوران ہلال احمر کے کارکنوں نے 512 مقامات پر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور اس کے پانچ کارکن شہید نیز 30 زخمی ہوئے

سحر نیوز/ ایران:  ہلال احمر کے ترجمان مجتبی خالدی نے بتایا ہے کہ جمعہ 13 جون کی صبح غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے ساتھ ہی ہلال احمر کی امدادی کارروائیاں شروع ہوئيں جو جارحیت بند ہونے اور جنگ بندی کے اعلان تک جاری رہیں۔

انھوں نے کہا کہ البتہ ہلال احمر کے امدادی کارکنوں کا کام ابھی ختم نہيں ہوا ہے۔ مجتبی خالدی نے کہا کہ گزشتہ برس آپریشنل پروگرام میں معلوم ہوا کہ ہلال احمر کو 70 ہزار رضا کار امدادی کارکنوں کی ضرورت ہے، اور اسی وقت سے ہم نے امدادی کارکنوں کی ٹریننگ کا کام شروع کردیا ۔

ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا کہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں 512 آپریشنل زون میں، ہلال احمر کے 8 ہزار 908 امدادی کارکنوں نے، مجموعی طور پر 2 ہزار 115 امدادی کارروائياں انجام دیں جن کے دوران 5 امدادی کارکن شہید اور 30 زخمی ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ 12 روزہ صیہونی جارحیت کے دوران امدادی کارروائیوں میں ہلال احمرکے، سرچ اینڈ ریسکیو کے ماہرین کے 135 دستوں نے حصہ لیا۔

ٹیگس