سابق آئی ایف ایس افسران سمیت سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے ہندوستان سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگا ل اسمبلی نے کل اپوزیشن بی جے پی کی ہنگامہ آرائی کے دوران اپراجیتا وومن اینڈ چائلڈ (ویسٹ بنگال کریمنل لاز ترمیمی) بل دو ہزار چوبیس پاس کردیا۔
ہندوستانی سپریم کورٹ نے بعض ریاستوں میں ملزمان کے گھروں کو بلڈوزروں سے منہدم کرنے کی کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزام ثابت ہونے پر کسی کے گھر پر بلڈوزر نہيں چلایا جاسکتا۔
ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے آج ریاست بنگال میں بند کی کال دی ہے جس کی ترنمول کانگریس کی ریاستی حکومت نے مخالفت کی ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے دورے سے واپسی کے بعد کل روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے اپنی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نےٹیلی فونی گفتگو میں امریکی صدر جو بائيڈن کو اپنے دورۂ یوکرین اور اس یورپی ملک میں امن و استحکام کی برقراری سے متعلق کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔
ہندوستان میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں نے حکومت کے پیش کردہ وقف ترمیمی بل دو ہزار چوبیس کو مسترد کر دیا ہے۔
ہندوستانی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی ممبئی سے آنے والی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد طیارے کی ترواننت پورم کے ایئر پورٹ پر ہنگامی طور پر اتارلیا گیا۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے سید عباس عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی دو ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچ گئے ہیں۔