میڈیسن کے شعبے میں ایک ایرانی ریسرچ بیسڈ کمپنی کے محققین، کینسر کے خلاف ادویات کی جدید ترین نسل " ٹیڈروکس" بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو چھاتی اور معدے کے کینسر کے مریضوں کی زندگی میں اضافے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی ایران نے ایک بار پھر فلسطین اور لبنان کے مزاحمتی محاذ کی فتح کو یقینی قرار دیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارے لئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں کون جیتا ہے، کہا ہے کہ ہمارا ملک اور نظام اپنی قوم کے ساتھ اپنی اندرونی عزت و عظمت پر استوار ہے۔
اس وقت رضوی ہاسپٹل کےمختلف شعبوں میں 500 نرسیں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کے تعاون سے کام کر رہی ہیں جو ہمیشہ مریضوں کو ہمدردی اور پیار سے امید اور زندگی کی بہار کا راستہ دکھاتی ہیں۔
ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان اعلیٰ سطحی ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک دفاعی میدان میں تعاون کی نئی راہیں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی ماضی کی حکومتوں کا نہایت تلخ تجربہ رہا ہے اور ایران کے لئے جو بات اہمیت رکھتی ہے وہ امریکہ میں تشکیل پانے والی کسی بھی نئی حکومت کی کارکردگی ہے۔
سحرعالمی نیٹ ورک حضرت زینب (س) کی ولادت با سعادت اور نرسنگ ڈے کے اس پر مسرت موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔
ایران اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے مقبوضہ فلسطین میں ایران کے بڑے اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت ہمارے جوابی آپریشن وعدہ صادق 3 کا انتظار کرے۔
قطر میں ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے فائنل میں ایران کے علی قرہ گوزلو کو شکست دے کر یہ چیمپئن شپ جیت لی۔