خلا میں بھیجے گئے ایران کے دو سیٹیلائٹس کوثر اور ہدہد اپنے سگنل زمین پر بھیجنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان دہشت گرد گروہ جیش الظلم اور صیہونی حکومت کے درمیان قریبی رابطے پر یقین رکھتے اوراس کے خلاف مقابلے پر زور دیتے ہیں۔
جنوب مشرقی ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک اور چھ کو گرفتار کرلیا۔
آج (منگل) دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں سید استقامت شہید سید حسن نصراللہ اور شہید جنرل عباس نیلفروشان کے چالیسویں پر مجالس ترحیم اور دیگر اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ فریقین نے دو طرفہ تعاون اور علاقائی مسائل سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ پر عالمی ذرائع ابلاغ نے اہم رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
پرائیوٹ سیکٹر کے پہلے سیٹلائٹس کے طور پر ایرانی سیٹلائٹس کوثر اور ھدھد روس کے وستوچنی لانچ بیس سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیے گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ پاکستان میں اس ملک کے اعلی حکام سیاسی اورعسکری شخصیات سے مالاقاتیں کیں۔
ناوابستہ تحریک نے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارح صیہونی حکومت کے دانستہ جارحانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایران کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے ، جنگ بندی، علاقے میں کشیدگی بڑھنے کی روک تھام اور غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام تک امداد رسانی کے لئے بین الاقوامی کوششیں بڑھائے جانے پر زور دیا ہے