تل ابیب پر میزائلوں کی بارش شروع ہو گئی ہے۔
القسام بریگیڈ کے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس بنکر میں طلب کرلیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کو روکنے میں ، صیہونی حکومت کا آئرن ڈوم ناکام رہا ہے۔
لبنان پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غاصب حکومت کے توپخانے نے بھی جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔
عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بغداد کے بین الاقوامی ایرپورٹ سے ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل پروازیں بند ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔
غاصب اسرائیل جنگی جنون میں بے لگام ہو گیا، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ کر دیا ہے۔
دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ صہیونی حکومت کی ھمہ جانبہ حمایت اور اس کی مدد کر رہا ہے۔
یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون دشمن کا گیارہواں ڈرون ہے جسے مار گرایا گیا۔