صیہونی حکومت کی جارحیت میں مزید 3 فلسطینی شہید
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے صیہونی حکومت نے مختلف علاقوں پر حملے کئے جن میں تین فلسطینی شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور اس نے اپنے تازہ ترین جارحانہ حملوں میں تین فلسطینیوں کو شہید اور تیرہ دیگر کو زخمی کردیا۔ صیہونی حکومت نے رفح کے دو باشندوں کو گولی مارکر شہید کیا۔ ادھر خان یونس اور رفح کے ساحل پرصیہونی فوج نے اپنےحملے میں ایک ماہیگیر کو سر میں گولی مار کر شہید کردیا۔
صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے رفح اور خان یونس کے علاقوں پر حملے کرکے اس علاقے کے گھروں اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
صیہونی حکومت نے مشرقی غزہ اور بریج کیمپ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے- غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر دوہزار تیئیس سے غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک اکہتر ہزار تین سو چھیاسی افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ اکہتر ہزار دو سو چونسٹھ افراد زخمی ہوئے ہيں اور ہزاروں افراد لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں-