صدر نے بنگلہ دیش کی 15 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا، بنگلہ دیش میں 17 سال بعد عبوری حکومت بننے جا رہی ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے حماس کی قیادت کے لئے یحییٰ السنوار کے انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے لئے پیرس سے اپنے ملک پہنچ گئے ہيں ۔
ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین اربعین کے لئے ٹو انٹری فری ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید ہوئے ہيں ۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے غزہ میں بچوں کی ابتر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے علاقے میں جنگ پھیلنے اور بچوں پر اس کے برے اثرات کی بابت خبردار کیا ہے۔
ایران کے قائم مقام وزيرخارجہ نے پاکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا مقصد تمام اسلامی ملکوں کو نقصان پہنچانا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس اقدام سے ایران کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا ہے کہ مغرب، غزہ کے خلاف جنگ میں اپنی حیثيت اور وقار کھوچکا ہے اور اس وقت وہ اخلاقی و تہذیبی زوال سے دوچار ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ نے جدہ میں او آئی سی کے سکریٹری جنرل سے تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے۔