کربلا کے شیر خوار حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر آج جمعے کو دنیا کے پینتالیس ملکوں میں چھے ہزار مقامات پر منایا جا رہا ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت , انسانی معاشرے کی مشترکہ اقدار اورضمیر کے لیے ایک حقیقی اور خطرناک امتحان ہے۔
منتخب صدر نے تحریک حماس کے سربراہ کی جانب سے مبارکباد پیش کئے جانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطینیوں کے تمام اہداف پورے ہونے اور بیت المقدس کی آزادی تک اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم کی ہمہ گیر حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
لبنان کی تحریک حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور اس حکومت کی توپخانہ بٹالین کی کمان پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
غزہ پٹی کی مقامی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ قحط پیدا کرنے کی صیہونی حکومت کی پالیسی جاری رہنے کے نتیجے میں ہزاروں مریضوں، بچوں اور عام شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے اور اس کی ذمہ داری امریکہ و صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ایک بار پھر غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
اسرائیل نے خان یونس کے اسکولوں پر وحشیانہ حملے میں امریکی بم استعمال کئے ہیں
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں۔
بارہ سال بعد شام کی قومی ايئرلائنس کا پہلا طیارہ بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئرپورٹ پر اترا۔
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔