-
ہندوستان: پہلی بار، مرکزی اور 15 ریاستی حکومتوں میں ایک بھی مسلم وزیر نہیں
Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۱ہندوستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مرکزی حکومت اور 15 ریاستوں کی حکومتوں میں ایک بھی مسلم وزیر نہیں ہے۔
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا دورۂ ہندوستان منسوخ، یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے
Dec ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۶امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا دورۂ ہندوستان منسوخ کردیا ہے۔ ان کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
-
ہندوستان: بھجن لال شرما راجستھان کے نئے وزیراعلیٰ بن گئے، دو نائب وزرائے اعلیٰ نے بھی حلف لیا
Dec ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۳ہندوستان کی ریاست راجستھان میں آج بھجن لال شرما نے وزیراعلیٰ اور دیا کماری اور پریم چند بیروا نے نائب وزرائے اعلیٰ کے طور پرعہدے اور رازداری کا حلف لے لیا۔
-
ہندوستان: ریاستی انتخابات، تین ریاستوں میں بی جے پی کو اور ایک ریاست میں کانگریس کو کامیابی
Dec ۰۳, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۰ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے حالیہ ریاستی انتخابات میں سے آج چار ریاستوں میں ووٹنگ کی گنتی ہوئی جس میں تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو اور تلنگانہ میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔
-
ہندوستان کی ریاست تلنگانہ میں انتخابات
Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۶ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کی ایک سو انیس نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے آج اس ریاست میں ووٹ ڈالے گئے۔
-
ہندوستان: دہلی اور ملک کے دیگر شہروں میں کسانوں کا احتجاجی دھرنا
Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۳ہندوستان کے کسانوں کی تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں آل انڈیا اجلاس کے تحت دہلی اور ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی دھرنا دیا ہے۔
-
ہندوستان: مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ووٹنگ ختم، بالترتیب 71٪ اور 68٪ سے زیادہ ووٹنگ
Nov ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۵ہندوستان کی دو ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں آج ریاستی اسمبلی کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ شام 5 بجے تک مدھیہ پردیش میں 71 اعشاریہ 16 فی صد اور چھتیس گڑھ میں 68 اعشاریہ 15 فی صد ووٹنگ ہوئی۔
-
ہندوستان: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں دردناک حادثہ، 36 افراد ہلاک
Nov ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۷ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں ہونے والے ایک دردناک سڑک حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
فلسطین کے حالات پر ایران اور ہندوستان کے سربراہوں کا تبادلہ خیال
Nov ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۳ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونی بات چیت میں غزہ میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے ان واقعات کے کسی بھی تجزیے کو اس کی اصل وجہ پر توجہ دیئے بغیر غیر منصفانہ اور غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا۔
-
وزیر اعظم کو کسی بھی عبادت گاہ کے افتتاح میں شرکت نہیں کرنی چاہئے، جمعیت علمائے ہند
Oct ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۲جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہا ہے کہ بابری مسجد سے متعلق عدالت کا فیصلہ ہر اعتبار سے غلط تھا۔