صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے لیکن وہ وہاں نہیں ہوسکتے۔
یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں خلیج عقبہ سے باب المندب تک غاصب اسرائیلی حکومت کے جہازوں کی آمد و رفت ممنوع ہے۔
امریکہ کے شہر بوسٹن میں متعدد فلسطینی حامیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی ریلی کے مقام کے سامنے مظاہرہ کرکے غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران میں اسلامی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے نمائندے نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انسانی تہذیب صرف سرمایہ اور ٹکنالوجی نہيں ہے بلکہ انسانی اصولوں اور اقدار پر توجہ کا نام تمدن ہے، کہا کہ اسرائيل کے جرائم پر مغربی میڈیا کی خاموشی، انسانیت کا زوال ہے۔
فلسطینی پناہ گزينوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی یواین آرڈبلیو اے کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد مزيد چھے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو سکتے ہيں۔
غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ اور جنوب میں خان یونس پر شدید فضائی حملے اور گولہ باری کی ہے۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے، سات اکتوبر سے اب تک جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سولہ ہزار دو سو پچاس بتائی ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ میں دس صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ غزہ ، شہر خان یونس کے اطراف کے علاقوں اور رفح پر اسرائیل کی جاری بمباری کے نتیجے میں صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن پر اپنے حملے تیز کردیئے ہيں جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔