Jan ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran

امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے صدر جو بائیڈن کی تقریر میں کئی بار رکاوٹیں ڈالیں اور غزہ کے عوام کی حمایت میں بائیڈن کے خلاف نعرے لگائے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بائیڈن کی تقریر میں ہنگامہ ہوگیا ہے اور وہاں موجود لوگوں نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق بائیڈن اس کوشش میں تھے کہ اپنی معاون کملا ہریس کے ساتھ اس تقریر میں دوہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کے خطرات کے بارے میں تقریر کریں تاہم جب بائیڈن نے اسقاط حمل کے قانون کو مزید محدود کرنے کے سلسلے میں ریپبلکن کے منصوبے کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود افراد ہر کچھ کچھ منٹ پر، بائيڈن نسل کش ہے یا فوری طور پر جنگ بند کرو ورنہ ہم ووٹ نہیں دیں گے، جیسے نعرے لگانے لگے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسران اور ہال کے ملازمین، مظاہرین کو امریکی صدر کی تقریر سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔

ٹیگس