Jan ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے جمعرات کی رات ایک بار پھر صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے جل العلام ٹھکانے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔اس حملے کی حزب اللہ نے ویڈیو فلم بھی نشر کی ہے۔ الجزیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل حملہ، جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں زرعیت کے علاقے پر ہوا۔
غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت اور عام شہریوں کے قتل عام کے جواب میں فلسطینیوں کی حمایت میں مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر بارہا حملے کئے ہیں جس سے صیہونی آبادکاروں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔

ٹیگس