ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے تیسری بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے من کی بات پروگرام میں سنسکرت کو روز مرہ کی زبان میں تبدیل کئے جانے پر زور دیا ہے۔
پاکستان میں صدر آصف علی زرداری نے مالیاتی ترمیمی بل دو ہزار چوبیس پر دستخط کردیئے ہیں ۔
عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
مقبوضہ فلسطین میں تقریبا پچاس مقامات پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہيں۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے منگل کی رات نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستان میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ان مسائل پر کچھ نہیں کہا کہ جن کی ملک، ان سے توقع کر رہا تھا۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا ہے کہ ہم کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے اگر کوئی فیصلہ یا معاہدہ ہوا ہے تو اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے۔
پرینکا گاندھی نے این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں نریندر مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج صیہونیوں نے تل ابیب میں اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن ’عزم استحکام‘ کے آغاز کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے کی منظوری دے دی۔