روس میں بھی فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش، ایک ساتھ عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ
روس کے علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کر دیا۔
سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگا دی، پولیس چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کی،واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں گرجا گھر کے پادری اور 15 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد عام افراد بھی شامل ہیں جن کی تعداد ابھی واضح نہیں جبکہ حملوں میں 12 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں پر مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
در ایں اثنا سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جب امریکہ اور اس کی غلام حکومتوں کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تب وہ اپنے مخالف ممالک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ روس کے داغستان علاقے میں جس طرح عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ ہوا ہے وہ بالکل وہی روش ہے جو امریکہ اور اس کی غلام حکومتیں کرتی آئی ہیں۔