یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی کانگریس میں یوکرین کے لئے بڑی فوجی امداد کا بل جلد منظور کر لیا جائے گا ۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس میں تیرہ سو کلومیٹر اندر کئے جانے والے ڈرون حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کی ایف کی جانب سے روس میں دور دراز کے علاقوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنا کر ماسکو کو جواب دیا جا رہا ہے۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اگر کی ایف کو امریکی امداد نہ پہنچی تو اس ملک کی فوج روس کے مقابلے میں پسپائی پر مجبور ہوجائے گی۔
روس کی وزارت خارجہ نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے اور اسے اشتعال انگیز و ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
روس میں ابھی حال ہی میں دارالحکومت ماسکو کے قریب ایک کونسرٹ ہال پر ہونے والے حملے کے دوران 100 سے زیادہ افراد کی جان بچانے والے ایک 15 سالہ مسلم لڑکے کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے بحر ہند ميں ایران، روس اور چین کی مشترکہ گشت کی خبر دی ہے۔
صدر ایران نے ماسکو کے نزدیکی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت اور بے گناہ افراد کی ہلاکت پر روسی صدر، حکومت و عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 150 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 120 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
روسی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کے قریب واقع کروکس کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی میں اب تک ساٹھ سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں۔
میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2024 کے زیر عنوان ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔