Mar ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اور پوتین کی ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کا نام تک نہیں لیا گيا : کریملن

پوتین اور ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران یوکرین کے حالات کے علاوہ مغربی ایشیا اور بحیرۂ احمر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

سحرنیوز/دنیا:  اس گفتگو کے بعد ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ ایران بھی مذکورہ گفتگو کا محور رہا تاہم کریملن کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں آیا ہے کہ روس اور امریکہ کے صدور نے مختلف بین الاقوامی مسائل پر بات ضرور کی تاہم اس دوران ایران کا نام تک نہیں لیا گیا۔ روس کے صدارتی محل کے بیان میں درج ہے کہ دونوں صدور نے یوکرین کے بارے میں گفتگو کی اور اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی زور دیا۔ پوتین نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے اقدامات کی قدردانی کی اور 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز کے بارے میں روس کے صدر نے یوکرین کو دوبارہ ہتھیاروں سے لیس نہ کرنے اور جنگ بندی پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیا۔ یوکرین کی بنیادی تنصیبات اور بحیرۂ اسود میں روس کے جہازوں کے تحفظ پر بھی روس اور امریکہ کے صدور نے اتفاق کیا۔ کریملن کے مطابق، پوتین اور ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے علاوہ مغربی ایشیا اور بحیرہ احمر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

ٹیگس