روس کے علاقے روستوف کے گورنر کے مطابق نووشاختینسک کی آئل تنصیاب پر ایک ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے جس سے آگ بھڑک اٹھی لیکن جانی نقصان نہیں ہوا۔
روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دونباس میں روسی فوج کے خصوصی آپریشن میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران پندرہ ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
روس کے صوبے بریانسک میں ایک مال بردار ٹرین تخریب کاری و دھماکے کے بعد پٹری سے اتر گئی۔
روسی فوج کے واگنر گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے گروپ کے فوجیوں نے دونتسک کے علاقے میں واقع شہر باخموت میں ایک سو پچاس میٹر پیش قدمی کی ہے۔
واشنگٹن اور اس کے اتحادی روس کو الگ تھلگ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
جرمنی کی فوج کی اس وقت پوزیشن اچھی نہيں ہے لیکن وہ پھر بھی یوکرین کی فوجی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکہ اور یورپی ممالک نے روس کے خلاف ایک نیا محاذ بنا لیا ہے۔
روس کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ماسکو پر زیادہ سے زیادہ پابندیاں عائد کرنے کی یورپ کی پالیسی سے خود یورپی یونین کو زیادہ نقصان ہوا ہے۔
روس کے ایک سفارتکار نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے مابین ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
بلغاریہ کے شہریوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگ کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔