Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • ہمارے شہروں پر یوکرین کے تخریبی حملے دہشت گردانہ ہیں: روس

روس نے واضح لفظوں میں یوکرین کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کی دہشتگردانہ کارروائیوں کا دندان شکن جواب دیا جائیگا۔

سحر نیوز/دنیا: روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے روس کے شہروں پر یوکرین کے تخریبی حملوں کو دہشت گردانہ اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جواب کا صرف ایک راستہ موجود ہے، کوئی بھی ملک دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتا ہے، دہشت گردوں کو ختم کیا جانا چاہیے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب روئٹرز نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی حکومت روسی فوجیوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے یوکرین کی امداد کے طور پر ایک سو پچپن ملی میٹر کی توپوں کے گولوں کے لیے ٹی این ٹی سمیت دھماکہ خیز مواد جاپان سے حاصل کرنا چاہتی ہے۔

بائیڈن حکومت ایک ایسے وقت میں یہ فیصلہ کر رہی ہے کہ جب جاپان میں برآمدات کے قوانین جاپانی کمپنیوں کو مہلک اور تباہ کن مواد ملک سے باہر فروخت کرنے سے روکتے ہیں، روئٹرز کے مطابق پابندیوں کے باوجود دھماکہ خیز مواد کی خریداری کے لیے امریکہ کا ایک ذریعہ اور راستہ، جاپان ہے۔

ٹیگس