روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کا مقصد یوکرین کی افواج کو روس کا مقابلہ کرنے کی تربیت دینا تھا۔
اقوام متحدہ کے سابق اہلکار اسکاٹ ریٹر نے کہا ہے کہ روس پر جنگ کے ذریعے دباؤ بڑھانے کا نتیجہ ایٹمی جنگ کی صورت میں برآمد ہو سکتا ہے۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نیکولائی پاتروشوف نے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کے عوام کو روس کے خلاف ایک پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
روس یوکرین جنگ میں برطانیہ یوکرین کو اپنے سب سے اہم جنگی ٹینک چیلنجر 2فراہم کرنے کا جائزہ لے رہا ہے جس سے روس اوریوکرین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
ایک خصوصی ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ روس نے دنیا کی فوجوں کو ڈرون کے اسمارٹ استعمال کا طریقہ دکھا دیا۔
روس نے ہفتے کے دن اپنے فوجیوں پر ہونے والے یوکرینی فوج کے حملے میں ہلاک ہونے والے 89 فوجیوں کے انتقام کے لئے 600 یوکرینی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا ہے ان کا ملک روس کے خلاف نیٹو کی پراکسی جنگ کا ایک آلہ بن کر رہ گیا ہے۔
روس یوکرین جنگ کے دوران یوکرینی ائیرڈیفنس نظام اوسا نے اپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا ہے۔
روس کے صدر نے آرتھوڈاکس عیسائیوں کے مذہبی رہنما کی درخواست پر یوکرین کے محاذ پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا، لیکن یوکرین نے اس فائربندی کی درخواست کو مسترد کردیا۔