روسی صدر کی جنگ بندی کی تجویز کا اقوام متحدہ نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ یوکرین نے اسے مسترد کر دیا ہے ۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونتسک میں یوکرینی فوج میں شامل غیر ملکی فوجیوں کے ٹھکانوں پر روسی فوج کے حملے میں ایک سو تیس سے زائد یوکرین کے آلہ کار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
روس کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین میں امریکی میزائل سسٹم کو تباہ کر دیا۔
یوکرین نے روس کے خلاف امریکہ کے دیئے ہوئے ہیمارس میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملے کئے ہیں۔
یوکرین کے ایک دن میں 760 روسی فوجی مارنے کے دعوے پر روس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط پروپیگنڈا ہے اور ہمارے صرف 63 فوجی مرے ہیں۔
نئے عیسوی سال میں یورو زون کی معیشت توانائی کے بحران اور بڑھتی افراط زر کی بنا پر مزید چھوٹی اور کمزور ہو جائے گی۔
یوکرین نے 2023 میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے میں روس کے 1470 فوجی ہلاک کئے گئے ہیں۔
ماسکو مغرب کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ یوکرینی عوام کو روس کو کمزور یا ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔
برطانوی وزیر اعظم نے نئے سال کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں عوام کو اس بات کی نوید دی ہے کہ سن دو ہزار تیئس میں ان کی مشکلات جاری رہیں گی۔
دسیوں ہزار برطانوی مسافروں کو نئے سال کے موقع پر سفری ٹرمنلوں، خاص طور پر ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ بھاڑ اور افراتفری کا سامنا کرنا پڑا۔