صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے رفح پر حملے کے خلاف بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن تل ابیب پر تنقید کے باوجود غزہ کے خلاف جنگ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکی حکام نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی سو سے زیادہ کھیپیں برامد کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
تہران کی بین الاقوامی قوانین کی عدالت نے خلیج فارس میں امریکہ کے تیل کی ایک کھیپ کو ضبط کرنے کے احکامات صادر کئے جس کے بعد اسے ضبط کر لیا گيا۔
با خبر ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی بحری جہاز پر باب المندب میں حملہ ہوا جس کے دوران عملے کے تین کارکن ہلاک اور چار زخمی ہو گئے-
امریکی سینیٹروں نے اسرائیل کے بارے میں صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کی فوجی مدد جاری رکھے جانے کو ناقابل قبول اور ناقابل دفاع بتایا ہے۔
حماس کےہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا ہے-
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک رہائشی کمپلیکس پر فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
بولیویا میں امریکہ کے سابق سفیر نے کیوبا کے لئے 40 سال تک جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جنگی کابینہ میں شامل ایک وزیر نیتن یاہو کی اجازت کے بغیر ہی امریکی دورے پر واشنگٹن پہچے ہیں اور انہوں نے وہاں کئی امریکی لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔